Get Alerts

فل کورٹ میں 16 ججز کی بجائے 24 ججز پر مشتمل فل کورٹ کیوں نہ تشکیل دی جائے؟:جسٹس جمال مندوخیل کا وکیل  سے استفسار

فل کورٹ میں 16 ججز کی بجائے 24 ججز پر مشتمل فل کورٹ کیوں نہ تشکیل دی جائے؟:جسٹس جمال مندوخیل کا وکیل  سے استفسار

اسلام آباد :سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت جاری ہے۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔
سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے وکیل عابد زبیری سے استفسار کیا کہ فل کورٹ میں 16 ججز کی بجائے 24 ججز پر مشتمل فل کورٹ کیوں نہ تشکیل دی جائے؟
جسٹس امین الدین نے عدالت کی آئینی حدود کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عدالت آئین کی پابند ہے۔
وکیل عابد زبیری نے مؤقف اپنایا کہ فل کورٹ اجتماعی دانش کی نمائندگی کرے گا اور وہ کسی جج کے خلاف نہیں بلکہ ترمیم کے قبل کے ججز پر مشتمل فل کورٹ کے حق میں ہیں۔

ٹیگز: