Get Alerts

سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، فی اونس 4,071 ڈالر

سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، فی اونس 4,071 ڈالر

کراچی:بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 55 ڈالر کا غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد فی اونس کی قیمت 4,071 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات پاکستان کی مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے ہیں جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 5,500 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 28 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت میں 4,715 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 3 لاکھ 67 ہزار 112 روپے تک جا پہنچی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی مانگ اور معاشی غیر یقینی صورتحال سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجوہات ہیں۔

ٹیگز: