Get Alerts

پنجاب کابینہ میں توسیع: دو نئے وزرا نے حلف اٹھا لیا

پنجاب کابینہ میں توسیع: دو نئے وزرا نے حلف اٹھا لیا

لاہور : پنجاب کابینہ میں دو نئے وزرا کو شامل کر لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں گورنر ہاؤس لاہور میں ایک پروقار تقریبِ حلف برداری منعقد ہوئی، جس میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے نومنتخب وزرا سے حلف لیا۔

پنجاب اسمبلی کے سابق سپیکر رانا محمد اقبال اور سینئر سیاستدان منشاء اللہ بٹ نے صوبائی وزرا کے طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ تقریب میں پنجاب اسمبلی کے سپیکر ملک محمد احمد خان سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

دوسری جانب، سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کی رہنما انوشے رحمان کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی سینئر مشیر مقرر کر دیا گیا ہے۔ ان کی تقرری کو وزیراعلیٰ کی ٹیم میں مزید بہتری اور تکنیکی مہارت کے اضافے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

تازہ کابینہ میں توسیع اور مشیر کی تقرری کو سیاسی و انتظامی طور پر حکومت پنجاب کی نئی حکمتِ عملی کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے، جس کا مقصد گورننس کو مزید فعال اور مؤثر بنانا ہے۔

ٹیگز: