لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے تبلیغی جماعت کے مرکزی شوریٰ ارکان نے ملاقات کی، جس میں دینی، سماجی اور قومی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ "میں خلوصِ دل سے مخلوقِ خدا کی خدمت کو عبادت کا درجہ سمجھتی ہوں۔ خالقِ کائنات کی رضا کے لیے عوام کی بہتری کیلئے کام کر رہی ہوں۔ مخالفین کی باتوں پر صبر کرتی ہوں، مگر بعض اوقات عوام کے حق میں آواز بلند کرنا ضروری ہو جاتا ہے۔"
تبلیغی جماعت کے اکابرین نے وزیراعلیٰ کی سماجی خدمات، خاص طور پر سیلاب متاثرین کی مدد کے حوالے سے حکومتی کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ "سیلاب متاثرین کے لیے ہاتھ نہ پھیلانا ایک قابلِ تحسین طرزِ عمل ہے۔ ماضی کے برعکس آج عوام کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔ پہلے بیرونِ ملک جانے پر کوئی ہماری بات نہیں سنتا تھا، اب ہمیں عزت دی جاتی ہے۔"
ملاقات کرنے والے وفد میں ڈاکٹر ندیم اشرف، مولانا امجد فاروق، مولانا محمد امیر، امتیاز احمد غنی اور ارشد شامل تھے۔