Get Alerts

لاہور ٹیسٹ کے دوسرے روز سپنرز کا زور، جنوبی افریقہ 6 وکٹوں پر 216 رنز

لاہور ٹیسٹ کے دوسرے روز سپنرز کا زور، جنوبی افریقہ 6 وکٹوں پر 216 رنز

لاہور : پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان لاہور ٹیسٹ کے دوسرے روز سپنرز نے میچ پر قبضہ جما لیا ہے۔ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 378 رنز پر مکمل کی، جبکہ جنوبی افریقا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنا لیے ہیں۔

قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ کے دوسرے روز جنوبی افریقی کپتان ایڈن مارکرم 20 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ان کے بعد ویان ملڈر بھی 17 رنز بنا کر اسی بولر کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستانی سپنر نعمان علی نے 85 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سلمان علی آغا اور ساجد خان نے ایک، ایک وکٹ لے کر جنوبی افریقی بیٹنگ لائن کو متاثر کیا۔

جنوبی افریقی بلے باز ٹونی ڈی زورزی 81 اور سینوران متھوسامی 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

پاکستان کو جنوبی افریقہ کے سکور کو مکمل کرنے کے لیے مزید 162 رنز کی ضرورت ہے جبکہ جنوبی افریقا کے پاس 4 وکٹیں باقی ہیں۔

ٹیگز: