Get Alerts

ہنزہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ

ہنزہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ

گلگت بلتستان : گلگت بلتستان کے علاقے ہنزہ اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.8 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 25 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز گلگت بلتستان کے شمال مشرق میں 90 کلومیٹر کی دوری پر واقع تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ تاہم، کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع فوری طور پر موصول نہیں ہوئی۔

محکمہ موسمیات اور متعلقہ ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ٹیگز: