بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کا منہ پاکستان کے خلاف زہر اگلنے لگا

بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کا منہ پاکستان کے خلاف زہر اگلنے لگا

نئی دہلی:انتہا پسند بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ روہنگیا کے مہاجرین قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں،اس مسئلے پر آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا۔لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی جانب سے مسلسل سیزفائر کی خلاف ورزی کی جارہی ہے،پاکستان بھارت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا خواہشمند نہیں ہے۔

پاکستان تعلقات معمول پر لانے کا خواہشمند نہیں ہے،بھارتی زہر افشانی

2014سے اب تک سیز فائر کی خلاف ورزی کے 400واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔بھارتی ٹی وی سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن سے سختی کے ساتھ نمٹنا چاہئے،جموں سمیت ملک کے مختلف حصوں میں رہنے والے روہنگیامہاجرین سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ روہنگیا کے مسلمان دہشت گرد گروپ میں بھرتی کئے جاسکتے ہیں جو سنگین سیکورٹی چیلنج ہے۔

انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ انہیں شناخت کرکے ملک سے بے دخل کرے۔انہوں نے کہا کہ 40ہزار روہنگیا کے باشندے بھارت میں غیر قانونی قیام کررہے ہیں ان میں بڑی تعداد جموں،حیدرآباد،ہریانہ ،اترپردیش،دہلی اور راجستھان میں آباد ہیں۔

انہوں نے حسب روایت الزام عائد کیا کہ لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی جانب سے مسلسل سیزفائر کی خلاف ورزی کی جارہی ہے،پاکستان بھارت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا خواہشمند نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ 2014سے اب تک سیز فائر کی خلاف ورزی کے 400واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔