دہشت گردوں کی افغانستان سے پاک فوج پر فائرنگ ، 3 جوان شہید

دہشت گردوں کی افغانستان سے پاک فوج پر فائرنگ ، 3 جوان شہید
سورس: File

کرم : افغانستان سے دہشت گردوں نے پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ کی ہے جس سے 3 جواب شہید ہوگئے ہیں ۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق سرحد پار افغانستان سے دہشتگردوں  نے خرلاچی، ضلع کرم میں پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ   کی ۔فائرنگ کے نتیجے میں تین جوان شہید ہو گئے ہیں۔

شہدا میں نائیک محمد رحمان، نائیک معاویز خان، سپاہی عرفان اللہ شامل ہیں۔ 32 سالہ نائیک محمد رحمان کا تعلق کرک ،27 سالہ سپاہی عرفان اللہ کا تعلق درگئی مالاکنڈ اور 34 سالہ نائیک معاویز خان  کا تعلق جمرود خیبر سے تھا۔ 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کو بھرپور جواب دیا جس سے دہشتگردوں کو بھاری جانی نقصان ہوا ۔ پاکستان کے خلاف افغانستان کی سرزمین کا استعمال قابل مذمت ہے۔ 

مصنف کے بارے میں