ایشین گیمز 23 ستمبر سے چین میں شروع ہوں گی، 248 کا دستہ  پاکستان کی نمائندگی کرے گا

 ایشین گیمز 23 ستمبر سے چین میں شروع ہوں گی، 248 کا دستہ  پاکستان کی نمائندگی کرے گا

لاہور:ایشین گیمز میں پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے مطابق 248 کا دستہ ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرے گا۔ ایشین گیمز 23 ستمبر سے چین میں شروع ہوں گی۔

ایونٹ کے حوالے سے پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے صدر عارف حسن  کاکہنا ہے کہ ایونٹ میں پاکستان 24 کھیلوں میں حصہ لے گا، 137 مرد اور 53 خواتین کھلاڑی اور اتھلیٹس اور دیگر ٹیم آفیشلز ساتھ جائیں گے۔

 164 کھلاڑیوں کا خرچہ پاکستان سپورٹس بورڈ اٹھا رہی ہے اور 98 کھلاڑی ایسے ہیں کا خرچہ فیڈریشن اٹھا رہی ہیں۔ عارف حسن کو مزید کہنا تھا کہ ہاکی میں وہی کھلاڑی جارہے ہیں، جن کے نام پہلے سے جا چکے ہیں، اب ان ناموں میں تبدیلی ممکن نہیں ہے۔

 ارشد ندیم سمیت تین کھلاڑیوں نے پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کیا ہے، امید ہے اور کھلاڑی بھی پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کریں گے۔

مصنف کے بارے میں