Get Alerts

پی آئی اے نے کینیڈا کیلئے پروازیں روک دیں

پی آئی اے نے کینیڈا کیلئے پروازیں روک دیں

لاہور:قومی ایئر لائن پی آئی اے نے پاکستان سے کینیڈا کے لیے فضائی آپریشن رواں ماہ عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ترجمان کے مطابق یہ اقدام دو بوئنگ 777 لانگ رینج طیاروں کی تکنیکی مینٹی نینس اور پرزہ جات کی تبدیلی کے باعث کیا گیا ہے، جو ہر دس برس بعد لازمی عمل ہے۔

 پی آئی اے نے مسافروں سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیاروں کی مکمل فٹنس اور مسافروں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

ٹیگز: