35سال میں پہلے ٹکٹ کیلئے درخواست دی نہ اب دوں گا :چودھری نثار کا مریم نواز کے بیان پر ردعمل

35سال میں پہلے ٹکٹ کیلئے درخواست دی نہ اب دوں گا :چودھری نثار کا مریم نواز کے بیان پر ردعمل
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنمااور سابق وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے مریم نواز کے انتخابی ٹکٹ سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان سے ٹکٹ کس نے مانگا ہے ؟ 35سال میں پہلے ٹکٹ کیلئے درخواست دی نہ اب دوں گا جبکہ ٹکٹ دینے نہ دینے کا سوال تب ہو ، جب کوئی ٹکٹ کا طلبگار ہو۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کے معروف پنجابی گلوکارو اداکار پرمیش ورما فائرنگ سے شدید زخمی

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی جانب سے چودھری نثار علی خان کو ٹکٹ دینے یا نہ دینے کے حوالے سے مریم نواز کے بیان پر درعمل کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ میری طاقت اللہ تعالی پر ایمان اور حلقہ کی عوام کا اعتماد ہے ،1985جوسے میرے ساتھ رہا ہے اور میں امید کرتاہوں کہ انشاءاللہ آئندہ بھی رہے گا اور اللہ تعالی ایسا وقت نہ لائے کہ میں کسی کے ٹکٹ کا محتاج ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ نیلم منیر کی نئی تصاویر نے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا

آئندہ الیکشن میں ٹکٹ دینے یا نہ دینے کے بارے میں بات کرتے ہوئے چودھری نثار نے کہا کہ کوئی نہ کوئی بیان داغ دیتا ہے ان سے ٹکٹ کس نے مانگا ہے ؟ان کے بیانات سے ایسا لگتاہے کہ اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ، آئندہ الیکشن میں مجھے ٹکٹ دینے یا نہ دینے سے منسوب ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان نے رضاکارانہ طور پراپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

انہوں نے مزید کہا کہ اپنی 35سالہ سیاسی زندگی نا تو پہلے ٹکٹ کے لئے درخواست دی اور نہ آئندہ دوں گا۔ٹکٹ دینے یا نہ دینے کا سوال تو اس وقت پیدا ہوتا ہے جب کوئی ٹکٹ کا طلبگار ہو اور اللہ تعالی ایسا وقت نہ لائے کہ میں کسی کے ٹکٹ کا محتاج ہوں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں