وزیراعلیٰ سندھ نے شہباز شریف کو نیا خطاب دے دیا

وزیراعلیٰ سندھ نے شہباز شریف کو نیا خطاب دے دیا
کیپشن: image by Jasarat

کراچی :وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ن لیگ کا پہلا صدر تو ہمیشہ کے لیے نااہل ہوگیا اور الیکشن قریب آتے ہی اب (ن) لیگ کے نئے صدربرساتی مینڈک کی طرح نکل آئے ہیں۔


وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے سیہون میں خطاب کے دوران شہباز شریف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کا پہلا صدر تو ہمیشہ کے لیے نااہل ہوگیا اور الیکشن قریب آتے ہی اب (ن) لیگ کے نئے صدربرساتی مینڈک کی طرح نکل آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف یہ بتائیں کہ 5 سالہ وفاقی حکومت کے دوران سندھ کے لیے کیا کیا۔


خیال رہے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے دورہ کراچی میں پیپلزپارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیں سوں‘ کا نعرہ لگانے والوں کا اصل مطلب تھا ’مرسوں مرسوں کوئی کام نہ کرسوں‘۔


دوسری جانب ترجمان پیپلز پارٹی سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب کے بیان پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ معافی مانگ کر بھاگنے والے مرسوں مرسوں نعرے کو نہیں سمجھ سکتے۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف سندھ کو چھوڑیں پہلے کرپشن مقدمات کا سامنا کریں، چھوٹے میاں بڑے میاں کی نااہلی کا جشن منانے دورے پر نکلے ہیں۔