ستمبر تک امریکی فوج کا انخلا طالبان کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی ہے، روس

 ستمبر تک امریکی فوج کا انخلا طالبان کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی ہے، روس
کیپشن: ستمبر تک امریکی فوج کا انخلا طالبان کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی ہے، روس
سورس: فائل فوٹو

ماسکو: افغانستان سے ستمبر تک امریکی افواج کے انخلا کے امریکی فیصلے پر روس نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ستمبر تک امریکی فوجی انخلا طالبان کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ معاہدے کی خلاف ورزی سے کشیدگی بڑھنے کا خطرہ ہے کیونکہ امریکی صدر  جو بائیڈن نے افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا 11 ستمبر سے پہلے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر جو بائیڈن نے رواں سال گیارہ ستمبر تک افغانستان سے تمام امریکی افواج نکالنے کا فیصلہ کیا اور وہ بدھ کو اپنے فیصلے کا اعلان کر سکتے ہیں۔

امریکی اخبارکے مطابق امریکی عہدیدارکا کہنا تھا کہ ہماری پالیسی حقائق کو مدنظررکھ کر بنائی جارہی ہے، معاہدے کی شرائط پوری نہ ہونے کی صورت میں طالبان سے جنگ کی طرف جا سکتے ہیں۔ امریکا طالبان معاہدے کے مطابق امریکی افواج کو افغانستان سے مئی تک نکلنا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ٹرمپ انتظامیہ نے طالبان سے معاہدہ کیا تھا کہ وہ اپنی افواج مئی تک افغانستان سے نکال دیں گے لیکن چند ماہ قبل صدارت سنبھالنے والے جو بائیڈن یہ واضح کر چکے ہیں کہ یکم مئی تک امریکی فوج کا انخلا مشکل ہے۔