سعودی عرب کی طرف سے پاکستانیوں کیلئے بڑا تحفہ 

Saudi Arabia Pakistan Relation, MBS, Ramdan Gift for Pakistan

اسلام آباد:سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان میں تقسیم کھجور پروگرام کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے میں مذید  120 ٹن کھجوروں کا تحفہ پاکستان کے حوالے کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  اس سلسلے میںاسلام آباد میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ صوبائی وزیر برائے مذہبی امور و اوقاف، پنجاب سید سعید الحسن نے حکومت پاکستان کی طرف سے تحفہ وصول کیا۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید سعید الحسن نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا جو اس بات کا مظہر ہے کہ دونوں برادر اسلامی ملک مظبوط رشتے سے منسلک ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پوری دنیا میں خاص طور پر مسلمان ممالک میں خیراتی اور رفاہی کاموں میں پیش پیش ہے۔ 

یاد رہے کہ شاہ سلمان سینٹر کی جانب سے گزشتہ ہفتے بلوچستان کے بیس ہزار پسماندہ خاندانوں کیلئیے رمضان فوڈ پیکج بھیجے گئے تھے۔ اسی طرح گذشتہ روز حکومت پاکستان کو بھی 100 ٹن کھجوریں بطور تحفہ دی گئیں۔