مہنگے پیٹرول کے باوجود کرکٹ میچ کے دوران رکشوں کا انوکھا استعمال

لاہور: کرکٹ میچ کے دوران نوجوانوں نے رکشوں سے انوکھا کام لیا جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ کھیلتے نوجوانوں نے میچ کے دوران رنز بنانے کیلئے رکشوں کا استعمال کیا تو سب حیران رہ گئے مگر  مہنگا پیٹرول بھی نوجوانوں کو شوق  پورا کرنے سے نہ روک سکا ۔

 ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ بیٹر جونہی گیند پر شاٹ کھیلتا ہے تو دونوں جانب سے  بیٹرز کے بجائے رکشے رنز کیلئے چلتے پھرتے  نظر آتے ہیں جو  تیزی سے رنز پر رنز بناتے ہیں۔تاہم اس دوران ایک رکشہ کریز پر نہ پہنچنے کے باعث رن آؤٹ بھی ہوا ۔دلچسپ ویڈیو نے دیکھنے والوں کو خوب محظوظ کیا ۔

مصنف کے بارے میں