Get Alerts

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، ڈیزل اور پیٹرول مہنگے

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، ڈیزل اور پیٹرول مہنگے

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے اور 29 جولائی 2026 سے نافذ ہونے والی نئی قیمتوں کا اعلان بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

وزارت توانائی کے پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی اوگرا کی سفارشات اور مقررہ طریقہ کار کے تحت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 388 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں بھی ایک روپے 63 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد صارفین کو پیٹرول 335 روپے 81 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی کی تھی، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 334 روپے 18 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 386 روپے 83 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔

نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد عوام کو پیٹرول اور ڈیزل کے لیے مزید رقم ادا کرنا پڑے گی۔
 
 
 

ٹیگز: