Get Alerts

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں جاری کر دیں، پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں جاری کر دیں، پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔

اس سے قبل 24 جولائی کو بھی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا تھا، جس کے تحت 25 جولائی سے ڈیزل 4 روپے 80 پیسے جبکہ پیٹرول 3 روپے 66 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا۔

اس فیصلے کے بعد 27 جولائی تک پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 335 روپے 18 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 383 روپے 46 پیسے برقرار رہی۔

یاد رہے کہ 18 جولائی کو روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کے تعین کے تحت پیٹرول 5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل 31 روپے 5 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا۔

بعد ازاں عالمی مارکیٹ بند ہونے کے باعث 21 جولائی کو قیمتوں کا تعین کیا گیا، جس میں پیٹرول 35 پیسے فی لیٹر سستا جبکہ ڈیزل 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔

اسی طرح 22 جولائی کو پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے اور ڈیزل میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جبکہ 23 جولائی کو پیٹرول 6 روپے 39 پیسے اور ڈیزل 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر مزید مہنگا کیا گیا۔

24 جولائی کو بھی پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔
 
 
 

ٹیگز: