Get Alerts

ڈیزل سستا، پیٹرول مہنگا؛ نئی قیمتیں نافذ

ڈیزل سستا، پیٹرول مہنگا؛ نئی قیمتیں نافذ

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 97 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت 363 روپے 6 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت 337 روپے 51 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ قیمتوں میں ردوبدل اوگرا کی سفارشات اور وفاقی حکومت کے مقررہ طریقہ کار کے تحت کیا گیا ہے۔

ٹیگز: