Get Alerts

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل کا امکان

 پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل کا امکان

امارات :متحدہ عرب امارات نے اکتوبر 2025 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان 30 ستمبر تک کرنا ہے۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے رجحانات کو دیکھتے ہوئے توقع ہے کہ قیمتیں یا تو موجودہ سطح پر برقرار رہیں گی یا معمولی اضافہ ہو سکتا ہے۔

یو اے ای نے 2015 میں ایندھن کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کر دیا تھا جس کے بعد ماہانہ نرخ عالمی مارکیٹ کے مطابق تبدیل ہوتے ہیں۔ اس ماہ برینٹ کروڈ کی قیمت 68 ڈالر فی بیرل سے اوپر جبکہ امریکی خام تیل 64 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر چکا ہے۔

 امریکی خام تیل کے ذخائر میں کمی اور روسی سپلائی میں رکاوٹ کی وجہ سے یورپ میں ڈیزل کی قیمتیں بھی بڑھ رہی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جب تک عالمی حالات میں کوئی بڑی تبدیلی نہ آئے، اکتوبر میں ایندھن کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ متوقع نہیں، تاہم معمولی اضافہ ہو سکتا ہے۔

ٹیگز: