Get Alerts

وزیراعظم نیازی نے استعفیٰ دے دیا 

وزیراعظم نیازی نے استعفیٰ دے دیا 
سورس: File

مظفر آباد : آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

جمعرات کو نیوز کانفرنس سے خطاب میں سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ ’میں جموری آدمی ہوں، عمران خان کا ساتھی ہوں۔ عمران خان نے جنگ لڑی، میں بھی ایسی جنگ لڑ رہا تھا۔میں نے اپنا جمہوری فیصلہ لیا اور باوقار طریقے سے استعفیٰ دے دیا۔

واضح رہے کہ سردارعبد القیوم نیازی کے خلاف ان کی اپنی ہی جماعت اور کابینہ کے ارکان نے تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی تھی۔ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے اجلاس 16 اپریل کو طلب کیا گیا تھا۔

سردار عبد القیوم نیازی کا کہنا تھا کہ مجھے پتہ چلا راتوں رات پیسہ تقسیم ہوا ہے۔ میں نے پارٹی امیدوار کو دستبراد کروایا اور سردار تنویر الیاس کے آدمی کو آگے کیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایک وزیر نے کہا مجھے 20 لاکھ آئے ہیں۔ اگر ایک کو 20 لاکھ ملے ہیں تو کتنے پیسے لگے ہوں گے۔ جن کے راستے میں نے روکے انہوں نے پلاننگ کی۔ جنہوں نے پلاننگ کی وہ 25 نہیں چھ سات لوگ تھے۔مجھے ایک وزیر نے رات کو کہا کہ آپ صادق اور امین نہیں رہے۔ میں نے صبح پہلے وزیروں کو فارغ کیا اور پھر میں نے اپنا راستہ لیا۔