چیف جسٹس اور جسٹس فائز عیسی ٰ میں تلخ کلامی ،بات مبینہ طور پر ہاتھا پائی تک پہنچ گئی: سینئر صحافی  

چیف جسٹس اور جسٹس فائز عیسی ٰ میں تلخ کلامی ،بات مبینہ طور پر ہاتھا پائی تک پہنچ گئی: سینئر صحافی  

اسلام آباد سینئر صحافی نسیم زہرہ نے دعویٰ کیا ہے کہ  چیف جسٹس  عمر عطا بندیال اور سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج   جسٹس قاضی  فائز عیسی کے درمیان   تلخ کلامی کے بعد بات   مبینہ طور پر  ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ 

سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ  چیف جسٹس عمر عطا بندیال  اور جسٹس اعجاز الحسن    جوڈیشل کالونی پارک میں واک کررہے تھے  کہ دوسری طرف  جسٹس  قاضی  فا ئز عیسیٰ ، جسٹس منصور علی شاہ    اور  شاید جسٹس سردار  طارق مسعود  بھی  پارک میں  شاید چہل قدمی کررہے تھے کہ   اس دوران ان کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی ۔

نسیم زہرہ کےمطابق اس دوران معزز جج صاحبان کے درمیان ہونے والی   تلخ کلامی  شدت اختیا ر کرگئی  اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بھی شدید غصہ آگیا ،سینئر صحافی کے مطابق شاید واہاں کوئی سوٹی (  ڈنڈا )رکھا ہوا تھا جسے استعمال کرنے کی بھی  کوشش کی گئی ۔ 

 نسیم زہرہ کےمطابق بات برھ کر مبینہ طور پر  بڑھ کر ہاتھا پائی تک پہنچ گئی لیکن لوگوں نے بیچ بچاو کروادیا ۔انہوں نے افسوس کا اطہار کرتے  ہوئے کہا کہ بات چیمبرز سے نکل کر  پا رک  میں جا پنہچی ہے تو    بینچ میں کیا ہو رہا ہو گا ۔

مصنف کے بارے میں