بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ پر حملے میں ملوث عامر تانبا لاہور میں قتل

بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ پر حملے میں ملوث عامر تانبا لاہور میں قتل

لاہور: لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ پر حملے میں ملوث شخص عامر تانبا جاں بحق ہوگیا ہے۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق  اسلام پورہ گنگا سٹریٹ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں  نے فائرنگ  کی جس سے بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ پر جیل میں حملے میں ملوث  شخص عامر تانبا شدید زخمی  ہوگیا۔

دنیا ٹی وی کے مطابق عامر تانبا کو شدیدزخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں  کی تلاش شروع کردی۔