Get Alerts

اداکارہ تریشا کرشنن کے گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی، سرچ آپریشن کے بعد افواہ ثابت

 اداکارہ تریشا کرشنن کے گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی، سرچ آپریشن کے بعد افواہ ثابت

چنئی: چنئی میں جنوبی بھارتی فلموں کی معروف اداکارہ تریشا کرشنن کے گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی، تاہم پولیس کی فوری کارروائی کے بعد یہ اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی۔

پولیس کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے ڈی جی پی کنٹرول روم کو ایک ای میل موصول ہوئی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ تریشا کرشنن کے گھر اور بنگلادیشی ڈپٹی ہائی کمشنر کی رہائش گاہ پر بم نصب کیے گئے ہیں۔

ای میل کے بعد پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور دیگر اداروں نے دونوں مقامات پر فوری سرچ آپریشن کیا، تاہم مکمل تلاشی کے باوجود کوئی دھماکہ خیز مواد برآمد نہیں ہوا اور دھمکی کو بے بنیاد قرار دے دیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں چنئی میں اس نوعیت کی متعدد جعلی دھمکیاں موصول ہو چکی ہیں، جن میں معروف شخصیات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا، مگر تمام اطلاعات جھوٹی ثابت ہوئیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی معروف اداکار رجنی کانت اور دھنوش کو اسی نوعیت کی دھمکیاں دی جا چکی ہیں۔

دوسری جانب تریشا کرشنن کی اداکار وجے کے ساتھ ایک شادی کی تقریب میں شرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس کے بعد مختلف قیاس آرائیاں گردش کر رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وجے کی اہلیہ سنگیتا نے طلاق کے لیے درخواست دائر کر دی ہے، تاہم ان خبروں کی باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی۔
 
 
 

ٹیگز: