ممبئی: پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے بھارتی اداکار رشی کپور نے بھی یوم آزادی پر پاکستانیوں کو مبارکباد دی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں رشی کپور کا کہنا تھا کہ میں اپنے تمام پاکستانی ساتھیوں کو یوم آزادی کے دن پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہمیں بھائی چارے، امن اور محبت کو فروغ دینا چاہئیے۔
Wishing all my friends from Pakistan a Happy "Youm -e- Azaadi" ka din. Happy Independence Day! Let Peace, brotherhood and Love prevail! pic.twitter.com/Fi3dAZxDIG
— Rishi Kapoor (@chintskap) August 13, 2017
رشی کپور کے اس ٹویٹ پر پاکستانی صارفین نے بھی انہیں سراہا کہ انہوں نے آج کے دن تمام پاکستانیوں کو یوم آزادی کے موقع پر بلا امتیازمبارکباد پیش کی۔ تاہم کچھ بھارتیوں کو ان کا یہ عمل اچھا نہیں لگا اور انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں