پاکستان کا 75 واں یوم آزادی آج منایا جا رہا ہے

پاکستان کا 75 واں یوم آزادی آج منایا جا رہا ہے

اسلام آباد : قوم کو75 واں یوم آزادی مبارک ہو،آج پاکستانی قوم 75 واں یوم آزادی روایتی جوش وخروش اورجذبے سے منا رہی ہے۔ ملک بھر میں سرکاری عمارتوں، سڑکوں اور راستوں کو قومی پرچموں سے سجایا گیا ہے۔یوم آزادی پر دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم آزادی کے دن کا آغاز 31 توپوں جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی اور یکجہتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں ۔ بچے جوان سبھی یوم آزادی کی خوشی میں سبزہلالی پرچم لیے ہر طرف ریلیوں کی صورت میں چل پھر کر خوشی منا رہے ہیں.