آپ پاکستان کا فخر ہیں: صدر مملکت سے ارشد ندیم کی ملاقات

آپ پاکستان کا فخر ہیں: صدر مملکت سے ارشد ندیم کی ملاقات
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد : ایوان صدر  میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب میں صدر عارف علوی سے اولمپیئن ارشد ندیم نے ملاقات کی ہے ۔ارشد ندیم کو خصوصی طور پر آج کی تقریب میں مدعو کیا گیا  تھا۔صدر نے ارشد ندیم کی اولمپکس میں کارکردگی کو سراہا ۔

نیو نیوز کے مطابق ایوان صدر  میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب میں صدر عارف علوی سے اولمپیئن ارشد ندیم نے ملاقات کی۔ صدر نے ارشد ندیم کی اولمپکس میں کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے پاکستان کا نام روشن کیا ۔

صدر مملکت نے کہا کہ آپ پاکستان کا فخر ہیں ۔  کھیلوں کے فروغ کےلیے ٹیلنٹ کو نکھارنے کی ضرورت ہے۔ ارشد ندیم نے صدر کی حوصلہ افزائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔   ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں بہتر کارکردگی کا عزم کیا۔