سکھر:سینئر صحافی جان محمد مہر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

سکھر:سینئر صحافی جان محمد مہر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق
سورس: File

سکھر: سکھر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےسینئر صحافی جان محمد مہر جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق صحافی جان محمد مہر آفس سے گھر جارہے تھے کہ قاسم پارک کے قریب مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ جان محمد کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر سمیت دیگر نے واقعے کی مذمت کی اور پولیس سے 24 گھنٹے میں ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک نے کہا ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں