696 ملکی اور غیر ملکی شخصیات کےلیے سول ایوارڈز کا اعلان

 696 ملکی اور غیر ملکی شخصیات کےلیے سول ایوارڈز کا اعلان

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 76ویں جشن آزادی کے موقع پر ملکی اور غیر ملکی شخصیات کےلیے سول ایوارڈز کا اعلان کردیا۔

ایوان صدر اسلام آباد سے جاری اعلامیے میں 696 ملکی اور غیر ملکی شخصیات کےلیے سول ایوارڈز کا اعلان کیا گیا ہے۔


سول ایوارڈز بہترین کارکردگی، پاکستان کے لیے خدمات، شجاعت اور بہادری پر دیے جارہے ہیں۔


فہرست کے مطابق کورونا وائرس کے دورانیے میں فرائض کی ادائیگی میں شہد ہونے والوں کےلیے بھی ایوارڈز کا اعلان کیا گیا ہے۔کابینہ ڈویژن کے مطابق سول ایوارڈز دینے کی تقریب 23 مارچ 2024ء کو ہوگی۔
 
 
 
 

مصنف کے بارے میں