Get Alerts

لاہور اور پنجاب کے بیشتر علاقوں میں مون سون کا ساتواں سپیل شروع، بارش سے موسم خوشگوار

لاہور اور پنجاب کے بیشتر علاقوں میں مون سون کا ساتواں سپیل شروع، بارش سے موسم خوشگوار

لاہور : لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں مون سون کی بارشوں کا ساتواں سپیل داخل ہو گیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں جیسے لکشمی چوک، گڑھی شاہو، مال روڈ، جیل روڈ، فیروز پور روڈ، اور دیگر جگہوں پر صبح سے ہلکی رم جھم جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن بھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا، جس میں کبھی ہلکی اور کبھی تیز بارش متوقع ہے۔ یہ بارشیں کل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

ٹیگز: