لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قوم کو 79ویں یومِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر پاکستانی کو تعمیرِ وطن میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کی تجدید کرنا ہوگی۔
انہوں نے قائداعظم، علامہ اقبال، فاطمہ جناح، تحریکِ پاکستان کے رہنماؤں، شہدا اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی تعلیم، اساتذہ کی محنت، ڈاکٹر کی ذمہ داری اور تاجر کی دیانتداری بھی حقیقی حب الوطنی ہے۔