Get Alerts

مشفیق الرحیم نے آسٹریلیا میں پہلا ٹیسٹ کھیلنے سے قبل منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا

مشفیق الرحیم نے آسٹریلیا میں پہلا ٹیسٹ کھیلنے سے قبل منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا

لاہور : بنگلادیش کے تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز مشفیق الرحیم نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو سے پہلے ہی ایک منفرد اعزاز حاصل کرلیا۔ وہ آسٹریلیا میں اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ایسے کھلاڑی بن گئے ہیں جن کے نام اس سے قبل سب سے زیادہ 103 ٹیسٹ میچز کا تجربہ تھا۔

اس فہرست میں دوسرا نمبر بھی بنگلادیش کے مومن الحق کا ہے، جنہوں نے آسٹریلیا میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ کھیلنے سے قبل 78 میچز کھیلے تھے۔

مشفیق الرحیم سے پہلے یہ ریکارڈ سری لنکا کے سابق کپتان مارون اتاپتو کے پاس تھا۔ انہوں نے 2004 میں آسٹریلیا میں اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا، اس وقت تک وہ 73 ٹیسٹ میچز کا تجربہ رکھتے تھے۔

تاہم کسی بھی ملک میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ کھیلنے سے قبل سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز کھیلنے کا عالمی ریکارڈ انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کے پاس ہے۔ انہوں نے پاکستان میں اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے سے پہلے 175 ٹیسٹ میچز کھیلے تھے۔

ٹیگز: