Get Alerts

ٹرمپ کی پاکستان سےمتعلق پالیسی پر کچھ کہناقبل ازوقت ہے

 ٹرمپ کی پاکستان سےمتعلق پالیسی پر کچھ کہناقبل ازوقت ہے

ترجمان امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے ٹرمپ کی پاکستان سے متعلق پالیسی پر کچھ کہناقبل ازوقت ہوگا.پاکستان امریکا کے لیےاہم ہے

اسلام آباد:  ترجمان امریکی  سفارتخانے کا کہنا ہے ٹرمپ کی پاکستان سے متعلق پالیسی پر کچھ کہناقبل ازوقت ہوگا.پاکستان امریکا کے لیےاہم ہے.ایسے بیانات امریکی اقدار کی عکاسی نہیں کرتے.صدارتی مہم میں مسلمانوں اور اسلام کےخلاف بیان بازی کو مسترد کرتے ہیں. امریکا میں مسلمانوں کےتحفظ کی ذمے داری ہرصورت پوری کریں گے.

ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا مذہبی رواداری اور تمام مذاہب کی آزادی پر یقین رکھتاہے اور ہم امریکا میں مقیم تمام مسلمانوں کے تحفظ کی ذمہ داری ہر صورت پوری کرینگے کیونکہ ہمارا پلان ہے کہ پاکستان کیساتھ دوستی کومستقبل کے لئے مزید مضبوط کریں ،پاکستان ہمارے لئے بہت اہمیت کاحامل ہے۔