سٹور انتظامیہ نے ٹوائلٹ صاف کروایا جس کی وجہ سے میرے شوہر کی موت واقع ہوئی ،بیوہ خاتون کا دعویٰ

سٹور انتظامیہ نے ٹوائلٹ صاف کروایا جس کی وجہ سے میرے شوہر کی موت واقع ہوئی ،بیوہ خاتون کا دعویٰ

فلوریڈا: امریکی بیوہ خاتون نے ایک نجی سٹور کے مالکان پر مقدمہ دائر کیاہے کہ انتظامیہ کے رویئے کی وجہ سے اس کے شوہر کی موت واقع ہوئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق بیوہ خاتون نے دعوی ٰ کیا کہ اس کے شوہر کو ایک چھٹی سے پہلے یہ کہا گیا کہ وہ سٹور کا ٹوائلٹ صاف کر کے جا سکتاہے ۔

ورنہ اسے چھٹی نہیں ملے گی ۔جس کے بعد اس کے شوہر کو سٹور ٹوائلٹ صاف کر نا پڑا ۔مگر اس بات کا اس کا اسے گہرا صدمہ پہنچا جس کے بعد وہ اسی صدمے کی وجہ سے موت مر گیا۔واضع رہے کہ بیوہ کے خاوند کی عمر اس وقت 69سال تھی ۔خاتون نے سٹور مالکا ن سے اپنے شوہر کی موت پر walgreenسٹور کے مالکان کے خلاف500,000ڈالر کا کیس دائر کر دیاہے ۔ کیس کی سماعت آئندہ چند روز میں ہو گی ۔