دہلی میں جیٹ انجن کی مدد سے سموگ سے نمٹنے کی تیاری

دہلی میں جیٹ انجن کی مدد سے سموگ سے نمٹنے کی تیاری

نئی دہلی میں سموگ سے نمٹنے کے لیے امریکا، بھارت اور سنگاپور کے سائنسدان مل کر ایک انوکھا تجربہ کرنے جا رہے ہیں۔سموگ کے خاتمے کے لیے ناکارہ یا ریٹائرڈ طیاروں اور جیٹوں کے انجن کا استعمال کیا جائے گا۔
یہ ایگزاسٹ انجن ایک چمنی کی طرح کام کرے گا یعنی 400 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے چلنے والا یہ انجن سموگ کو اپنے اند ر کھینچ کر اسے اتنی اونچائی پر پھینکے گا کہ فضا سے باہر کر دے گا۔
جس سے وہ سموگ اتنی ٹھنڈی ہو جائے گی کہ سموگ بننے کی صلاحیت ہی کھو بیٹھے گی۔یہ تجربہ دہلی میں کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر میں کیا جائے گا۔