اقتصادی راہداری سے ترقی کےنئےراستے کھل رہےہیں:وزیراعظم کا خطاب

اقتصادی راہداری سے ترقی کےنئےراستے کھل رہےہیں:وزیراعظم کا خطاب

کوئٹہ: وزیرا عظم نوازشریف نے کہا ہے کہ  تین سال میں مضبوط پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے، پاکستان کےعوام فیصلہ کریں گے کہ کون خدمت کےراستے پر چل رہاہے۔ اب فیصلہ 2018 میں ہوگا۔ اقتدار تک پہنچنے کیلیے عوامی خدمت ہی واحد راستہ ہے ہم نے حکومت اور اقتدار تک پہنچنے کے لیے عوامی خدمت کا راستہ دیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج تربت میں ہوشاب ،سوراب شاہراہ کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب میں کیا۔وزیراعظم نے آواران، بیلہ سڑک کی تعمیر کااعلان کیا، انہوں نے  پنجگور سے پروم تک 40 کلو میٹر کی سڑک بنانےکا بھی اعلان کیا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری سے ترقی کےنئےراستے کھل رہےہیں ،پی آئی اے کراچی سے تربت تک بوئنگ سروس شروع کرے گا۔سڑک کی تعمیر میں جانیں قربانیں کرنےوالوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گوادرسےکوئٹہ پہنچنےمیں اب چندگھنٹے لگتےہیں اسے کہتے ہیں نیا پاکستان۔ سوراب، ہوشاب شاہراہ گوادر سےافغانستان تک سب سے کم راستہ ہوگا سڑک شمال اور جنوب میں رابطے کا انتہائی موثر ذریعہ ہوگی ، دہرانا نہیں چاہتا کہ بلوچستان کو ترقی سے کیسے محروم رکھاگیا،ماضی میں بلوچستان کو ترقی سے محروم رکھا گیا تعمیر پاکستان کا سفر شروع کیا۔ توبلوچستان کی ترقی سرفہرست تھی پاک چین اقتصادی راہداری گیم چینجر ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بڑوں کی عزت کی جاتی ہے، ہم نے تین سال میں مضبوط پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے، ہم سب کومل کر نیاپاکستان تعمیر کرناہے۔ جن کا کام کیچڑ اچھالناہووہ قوم کی تعمیر نہیں کرسکتے، ترقی کے منصوبوں کا رخ غیر ترقی یافتہ علاقوں کی طرف کر دیا ہے۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ دوست سی پیک کی تعمیر سے خوش ہیں بیشتر ترقیاتی منصوبے ہمارے دور میں مکمل ہوئے۔نئی سڑک کے افتتاح سے امید کا چراغ روشن ہوتاہے بلوچستان کے عوام کا حق اداکر رہے ہیں ۔ یہاں نیا بلوچستان بن رہا ہے تو سمجھ لیں نیا پاکستان بن رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں