Get Alerts

گوگل میپ کی نئی اپ ڈیٹ کے بارے میں جان کر آپ خوش ہو جائیں گے

گوگل میپ کی نئی اپ ڈیٹ کے بارے میں جان کر آپ خوش ہو جائیں گے

اسلام آباد: گوگل کی جانب سے گوگل میپس کے لیے نئی اپ ڈیٹ جاری کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس کی مدد سے صارفین کو دوران سفر مختلف نوٹیفیکیشنز کے ذریعے رہنمائی فراہم کی جائے گی ۔

میپس کے ذریعے نہ صرف سفر سے متعلق تفصیلات دی جائیگی بلکہ اسٹیشن یا اسٹاپ قریب آنے کے متعلق بھی آگاہ کیا جائے گا اور اس حوالے سے نوٹیفیکیشن موبائل کی لاک اسکرین پر ظاہر ہوگا۔

فیچر کو نہ صرف طویل سفر کے لیے بلکہ پیدل اور موٹر سائیکل سواری کے لئے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔