حکومتی مدت پوری نہ ہونے کے ذمہ داربھی حکمران خود ہی ہوں گے، چوہدری محمدسرور

حکومتی مدت پوری نہ ہونے کے ذمہ داربھی حکمران خود ہی ہوں گے، چوہدری محمدسرور

لاہور: تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکومتی مدت پوری نہ ہونے کے ذمہ داربھی حکمران خود ہی ہوں گے، وزیر اعظم اور وزراء پار لیمنٹ سے ’لاتعلق ‘ رہیں گے تو پار لیمنٹ اور جمہور یت کی بالادستی کیسے ہو  گی؟  تحر یک انصاف آج بھی آئین وقانون اور جمہوریت کیساتھ ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کر پشن کے خاتمے سے ہی ملک میں جمہوریت مضبوط ہو   گی، شفاف انتخابات میں تحریک انصاف ہی کامیاب ہو  گی اور عمران خان کی قیادت میں ملک کو  بحرانوں سے نکالیں گے۔

تحر یک انصاف یوتھ ونگ کے چوہدری عبید الر حمن کی قیادت میں ملاقات کرنیوالے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکمرانوں نے پہلے دن سے ہی پار لیمنٹ کو  اہمیت نہیں دی اور فیصلے پار لیمنٹ کی بجائے بند  کمروں میں ہوتے رہے جسکی وجہ سے حکمرانوں نے خود پار لیمنٹ اور جمہوریت کو  کمزور کر دیا ہے اور اب اگر خدانخواستہ حکومت اور پار لیمنٹ مدت پوری نہیں کریگی تو   اسکی ذمہ دار کوئی اور نہیں صرف (ن) لیگ ہی ہو  گی۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے قوم سے جتنے بھی وعدے کیے انکو  پورا    کر نے میں وہ ناکام رہے ہیں جسکی وجہ سے آج ملک میں سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی گیس کی لوڈشیڈ نگ شروع ہوگئی اور اب بھی ملک میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ ہو  رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک ملک سے کر پشن ختم نہیں ہو  گی اس وقت تک ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن نہیں کیا جاسکتا ہے اور عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں