کراچی :دن دیہاڑے چاقو کے وار سے خاندان کی واحد کفیل لڑ کی قتل ،وجہ جان کر آپ بھی حیران ہونگے 

Karachi Crime Scene

کراچی جیسے معروف ،مصروف شہر میں قتل کی وارداتیں آئے روز بڑھتی جا رہی ہیں ،گزشتہ دنوں ایک خاتون نے اپنےشوہر کو قتل کر کے لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر دئیے وہیں آج نیو کراچی میں ایک معمولی تنازعہ پر لڑکی کو چاقو کےو ار کرکے قتل کر دیا گیا ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق نیو کراچی میں دن دیہاڑے پڑوسی نے چاقوکے وار کرکے لڑکی کو قتل کر دیا،  دونوں کے درمیان گھر کے باہر کچرا پھینکنے پر جھگڑا ہوا تھا۔


پولیس ذرائع کا کہنا ہے قتل کی واردات کا مرکزی ملزم فرار ہو گیا ہے تاہم پولیس نے تین بھائیوں کو حراست میں لے لیا ہے ،یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ قتل ہونے والی لڑکی خاندان کی واحد کفیل تھی ۔

لڑکی کے والد کو بھی چند سال قبل قتل کر دیا گیا تھا ،پولیس مختلف اینگل سے کیس کی تفتیش کر رہی ہے ۔

مصنف کے بارے میں