’’ پلیز !مجھے اپنالو‘‘لڑکی نے سب کے سامنے رضوان کو پروپوز کردیا

’’ پلیز !مجھے اپنالو‘‘لڑکی نے سب کے سامنے رضوان کو پروپوز کردیا
سورس: file

کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی کارکردگی جیسے جیسے اچھی ہو رہی ہے ویسے ہی ان کے مداحواں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جن میں لڑکیاں بھی شامل ہیں۔ 

نیو نیوز کے مطابق منگل کو کھیلے جانے والے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ایک نوجوان لڑکی  پلے کارڈ لے کر سٹیڈیم میں پہنچ گئی ۔ 

نوجوان لڑکی نے جو پلے کارڈ اٹھایا ہوا تھا اس پر لکھا تھا کہ ’’رضوان! پلیز مجھے اپنالو ‘‘

واضح رہے کہ محمد رضوان کی رواں سال وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ میں کارکردگی شاندار ہے اور کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں جبکہ رواں سال انہوں نے ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 100 چوکے بھی لگائے ہیں جو ابھی تک کسی بلے باز نے نہیں لگائے۔