متنازع ٹویٹ کے کیس میں اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست پرفیصلہ 16دسمبرتک مؤخر کردیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق اسپیشل جج سنٹرل راجہ آصف محمود نے اپنی عدالت کا چارج چھوڑ دیا، اسپیشل جج سنٹرل راجہ آصف محمود کی خدمات اسلام آباد ہائیکورٹ کے سپرد کردی گئیں ہیں ۔اس حوالے سے عدالے کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ، نوٹیفکیشن کے مطابق جج اعظم خان کو نیا اسپیشل جج سنٹرل تعینات کر دیاگیا ہے ۔
واضح رہے کہ سلام آبادہائیکورٹ نےجج اعظم خان کی بطوراسپیشل جج سنٹرل تعیناتی کی سفارش کی تھی۔