آرمی چیف کی امریکی وزیر دفاع سے ملاقات

آرمی چیف کی امریکی وزیر دفاع سے ملاقات

  واشنگٹن: پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سے  پینٹاگون میں ملاقات کی ہے۔

پینٹاگون کے ترجمان میجر جنرل پیٹ رائڈر (Pat Ryder) کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے عاصم منیر کی میزبانی کی۔ ملاقات کے دوران دونوں حکام نے علاقائی سلامتی سے متعلق تازہ پیشرفت پر گفتگو کی۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ دو طرفہ دفاعی تعاون کے ممکنہ شعبوں پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

خیال رہے کہ جنرل عاصم منیر کا بطور آرمی چیف امریکا کا یہ پہلا دورہ ہے۔