آج الیکشن کا شیڈول آنا تھا لیکن جاری نہیں ہوا، ہمارا مطالبہ ہے عام انتخابات وقت پر ہوں:چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان

 آج الیکشن کا شیڈول آنا تھا لیکن جاری نہیں ہوا، ہمارا مطالبہ ہے عام انتخابات وقت پر ہوں:چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان

لاہور:چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان کاکہنا ہے کہ   آج الیکشن کا شیڈول آنا تھا لیکن جاری نہیں ہوا، ہمارا مطالبہ ہے عام انتخابات وقت پر ہوں۔چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ   آج الیکشن کا شیڈول آنا تھا لیکن جاری نہیں ہوا، ہمارا مطالبہ ہے عام انتخابات وقت پر ہوں۔

 الیکشن کمیشن کے آر اوز سے متعلق نوٹیفکیشن سے الیکشن ملتوی ہونے کا خدشہ ہے۔الیکشن کمیشن نے پہلے بھی انتخابات ملتوی ہونے کا بہانہ بنایا۔ ہم سپریم کورٹ گئے اور 8 فروری کو الیکشن کا فیصلہ کیا گیا۔ آج الیکشن کا شیڈول آنا تھا لیکن جاری نہیں ہوا۔


 سپریم کورٹ کی واضح ہدایت ہے کہ 8 فروری کوالیکشن ہونے چاہئیں، الیکشن کمیشن اور صدر پاکستان کے درمیان الیکشن کروانے کا معاہدہ موجود ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ پہلے سے یہی تھا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ تعینات کیے جائیں، ہم الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ الیکشن وقت پر ہوں۔


 الیکشن میں ایسے افراد کو تعینات کیا جائے جن کا ماضی شفاف ہو۔ کل یا پرسوں ہم پنجاب میں کنونشنز سے متعلق شیڈول جاری کریں گے، پنجاب میں ورکرز کنونشن کو خود لیڈ کروں گا۔ سائفر کیس میں ان کیمرا ٹرائل کو جلد چیلنج کریں گے۔

مصنف کے بارے میں