Get Alerts

امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ کی مشہور براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ، 2 ہلاک، 18 زخمی

 امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ کی مشہور براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ، 2 ہلاک، 18 زخمی

نیویارک : امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ کی مشہور براؤن یونیورسٹی کے کیمپس میں فائرنگ کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں 2 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کا واقعہ یونیورسٹی کے انجینئرنگ بلڈنگ میں پیش آیا، جہاں پولیس کی بھاری نفری فوراً موقع پر پہنچ گئی۔

مقامی حکام کے مطابق، فائرنگ کا واقعہ یونیورسٹی کے اس حصے میں پیش آیا جہاں طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پولیس نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور حملہ آور سے نمٹنے کی کوشش کی۔ حملہ آور کی تلاش جاری ہے، اور پولیس نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

براؤن یونیورسٹی کے حکام نے واقعے کے بعد یونیورسٹی کو بند کر دیا، اور طلبہ کو محتاط رہنے کی ہدایت کی۔ یونیورسٹی میں تقریباً 11 ہزار طلبہ زیر تعلیم ہیں، جن میں سے 8 ہزار انڈر گریجویٹ طلبہ ہیں، اور اکثریت یونیورسٹی کیمپس میں رہائش پذیر ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے زخمیوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

ٹیگز: