دنیا کی بلند ترین عمارت سے آئی فون 7پلس پھینکنے کے بعد کیا ہوا ؟

دنیا کی بلند ترین عمارت سے آئی فون 7پلس پھینکنے کے بعد کیا ہوا ؟

لاہور: یوکرینی شخص نے نئے آئی فون 7 پلس ک کوڈراپ ٹیسٹ کیلئے ایک، دو یا تین میٹر نہیں بلکہ 829 میٹر کی بلندی سے گرا دیا اور اس کام کیلئے دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کا انتخاب کیا۔

ٹیسٹ کرنے والا شخص اگرچہ یہ جانتا تھا کہ اتنی بلندی سے گرانے کے بعد اسے اپنے فون کا ایک پرزہ تک بھی نہیں ملے گا لیکن تجسس کے ہاتھوں مجبور ہو کر اس نے اپنے ارادے کو عملی جامہ پہنانے کی ٹھان ہی لی اور اسے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ بھی کر لیا۔

مندرجہ ذیل ویڈیو میں آپ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ 829 میٹر کی بلندی سے گرانے کے بعد آئی فون کے ساتھ کیا ہوا اور پھر اسے تلاش کرنے کی کوشش کی گئی تو جی پی ایس سسٹم مکمل طور پر ناکام ہو گیا۔