لاس اینجلس: امریکا میں متعین پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کو خطے اور افغانستان میں امن واستحکام کے لئے مل کر کام جاری رکھنا چاہیے۔ پاکستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں نہیں ہیں۔
پاک امریکا تعلقات پر لاس اینجلس میں یونیورسٹی آف کیلی فورنیا میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات 70 سال پر محیط ہیں جن میں نشیب و فراز آتے رہے جب بھی پاکستان اور امریکا نے مل کر کام کیا دونوں کو فائدہ ہوا.
Ambassador Aizaz Chaudhry speaking on Pakistan’s relations with the United States at the UCLA Center for India and South Asia earlier this evening in Los Angeles, Feb 12,2018.The event was attended by faculty members & students of UCLA as well as members of Pak-American community pic.twitter.com/Yj2iOiS7j7
— Pakistan Embassy, DC (@PakEmbassyDC) February 13, 2018
انہوں نے کہا اسی لئے دونوں ممالک کو خطے اور افغانستان میں امن واستحکام کے لئے مل کر کام جاری رکھنا چایئے اور ہم امریکا سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔
اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے اور فوجی حل سوچنا خام خیالی ہو گی جبکہ افغانستان میں سیاسی حل ہی بہترین آپشن ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں