لاہور : ضمنی ریفرنسز اس بات کا ثبوت ہے کہ نہ کچھ ملا، نہ کچھ نکلا۔
نیب کی طرف سے ایک کے بعد ایک ضمنی ریفرنسز کا دائر کیا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ نہ کچھ ملا، نہ کچھ نکلا !
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 14, 2018
مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس کے باوجود سزا ہو گی کیوں کہ فیصلہ لکھا جا چکا ہے ۔
اقامہ فیصلہ تاریخِ عدل کا سیاہ ترین فیصلہ ہے جسے عوام مسترد کر چکی ۔ اس سنگین غلطی کو دہرانا اس سے زیادہ سنگین غلطی ہو گی جس کے نتائج ہونگے۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 14, 2018
انہوں نے کہا کہ صرف اقامے جیسے کسی بہانے کی تلاش ہے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ اقامہ فیصلہ تاریخ عدل کا سیاہ ترین باب ہے جسے عوام مسترد کر چکے ہیں ۔
خیال رہے کہ دوسری جانب نیب نے وزارت داخلہ کو خط لکھ کر نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے ۔