Get Alerts

ڈی جی آئی ایس پی آر سے پشاور زلمی اور ملتان سلطان کے مالکان کی ملاقات

ڈی جی آئی ایس پی آر سے پشاور زلمی اور ملتان سلطان کے مالکان کی ملاقات

راولپنڈی: پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کی اور انہیں اپنی ٹیم کی آفیشل کٹ پیش کی۔
سوشل میڈیا پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنر ل آصف غفور کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے جاوید آفریدی نے لکھا کہ ان کی ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات بہت اچھی رہی انہوں نے پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی اور نوجوانوں کو کرکٹ کے لئے بہترین پلیٹ فارم مہیا کرنے پر پشاور زلمی کے کردار کو سراہا۔



دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آرسے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں شامل ہونے والی نئی ٹیم ملتان سلطانز کے مالک نے بھی ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کی انہیں اپنی ٹیم کی آفیشل کٹ پیش کی۔

ٹیگز: