Get Alerts

وزیر اعظم عمران خان نے پیر کو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کرلیا

وزیر اعظم عمران خان نے پیر کو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے پیر کو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قومی اسمبلی اجلاس میں ایوان کو سعودی ولی عہد کے دورے سمیت اہم امور پر اعتماد میں لینے کا امکان۔

وزیراعظم عمران خان پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ پارلیمانی پارٹی کو محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی اہمیت سے آگاہ کریں گے۔

پارلیمانی پارٹی کو وزیراعظم کی جانب سے مینجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف سے ہونے والی ملاقات سے بھی آگاہ کیا جائے گا جبکہ وزیر خزانہ سعودی عرب کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر پارلیمانی پارٹی کو بریفنگ دیں گے۔