نوشہرہ میں دہشتگردوں کا چھپایا ہوا اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا

نوشہرہ میں دہشتگردوں کا چھپایا ہوا اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا
سورس: File photo

پشاور، دہشتگردانہ کارروائیوں کے لئے استعمال ہونے والا بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے نوشہرہ میں کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردانہ کارروائیوں میں استعمال ہونے والا بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا ۔ 

اطلاعات کے مطابق دہشتگردوں نے شاہین ٹاؤن میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد ذخیرہ کررکھا تھا ۔ پتھروں کے ڈھیر میں چھپائے گئے اسلحہ وبارود میں راکٹ لانچر،گولے دستی بم اور دیگر بارودی مواد شامل ہے۔ بارودی مواد کو بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے ناکارہ بنادیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلحہ اور بارودی مواد کسی دہشتگرد کارروائی میں استعمال کیا جانا تھا۔ کاؤنٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ مردان نے انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔