پٹرول 8 روپے مہنگا کرنے کی تیاریاں 

پٹرول 8 روپے مہنگا کرنے کی تیاریاں 

اسلام آباد: حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے فی لٹر تک اضافے کا خدشہ ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق اوگرا نے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی ہے۔  حتمی فیصلہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا جائیگا ۔

اوگرا نے تجویز دی ہے کہ پیٹرول ساڑھے8 روپے فی لٹر ،ڈیزل ساڑھے 5 روپے فی لٹر مہنگا کیا جائے۔ اوگرا نے اضافے کی ورکنگ موجودہ لیوی کی بنیاد پر کی ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر وفاقی حکومت نےلیوی بڑھائی تو اضافہ اس سے زیادہ بنے گا ۔ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں مزید کمی کے امکانات کم ہیں  ۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کل کیا جائے گا۔ 

مصنف کے بارے میں